دمشق میں اپنے سفارت خانے کو کھولنے کا ہمارا کوئی پروگرام نہیں ہے: مارٹن لونگ ڈین

شامی عوام کے قتل عام کی وجہ سے بشار الاسد انتظامیہ اپنی جائز حیثیت کھو بیٹھی ہے، دمشق میں اپنے سفارت خانے کو بھی ہم نے اسی وجہ سے بند کیا تھا اور اسے دوبارہ کھولنے کا ہمارا کوئی پروگرام نہیں ہے: مارٹن لونگ ڈین

1122172
دمشق میں اپنے سفارت خانے کو کھولنے کا ہمارا کوئی پروگرام نہیں ہے: مارٹن لونگ ڈین

برطانیہ نے دمشق میں اپنے سفارت خانے کو  دوبارہ سے کھولنے سے متعلق دعووں کی تردید کی ہے۔

برطانیہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی مارٹن لونگ ڈین  نےسوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شامی عوام کے قتل عام کی وجہ سے بشار الاسد انتظامیہ اپنی جائز حیثیت کھو بیٹھی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے، 2012 میں، دمشق میں برطانیہ کے سفارت خانے کو بھی اسی وجہ سے بند کیا تھا اور اسے کھولنے کا بھی ہمارا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کی خبروں میں دعوی کیا گیا تھا کہ برطانوی سفارت کاروں نے دمشق میں سفارت خانے کا دورہ کیا  ہے اور  برطانیہ شام میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ سے کھولنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں