یورپی یونین نے بریگزٹ معاہدے پر نظرِثانی کے مطالبے کو مسترد کر دیا

یورپی اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے وہ بریگزٹ معاہدے پر نئے سرے سے مذاکرات نہیں کریں گے

1107619
یورپی یونین نے بریگزٹ معاہدے پر نظرِثانی کے مطالبے کو مسترد کر دیا

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے لیے نئی مشکلات سامنے آ گئیں۔ یورپی یونین نے بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذکرات سے انکار کر دیا۔ یورپین یونین کے صدر کا کہنا ہے معاہدے کی وضاحت کی جا سکتی ہے لیکن دوبارہ مذکرات نہیں ہو سکتے۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے یورپی اتحاد کے رہنماؤں سے بیلجئم میں ملاقات کی، یورپی اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے وہ بریگزٹ معاہدے کو مذاکرات کے لیے دوبارہ نہیں کھولیں گے۔

تھریسامے کا کہنا ہے اگر ان کے ارکان کے خدشات دور نا کئے گئے تو معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب یورپین یونین کے صدر کا کہنا ہے معاہدے کی وضاحت کی جا سکتی ہے لیکن دوبارہ مذکرات نہیں ہو سکتے۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے پارٹی میں عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے بعد کہا تھا کہ وہ یورپین یونین سے بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذکرات کریں گی۔ 



متعللقہ خبریں