لندن میں بریگزٹ کے خلاف اور حق میں دو مختلف مظاہرے

لندن کے مشہور ٹریفل گار اسکوائر میں یکجا ہونے والے گروہ نے  انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت اور انتہائی دائیں بازو کے نظریات کے حامل برطانوی اکٹیوسٹ  رابنسن  کے خلاف احتجاجی نعرے لگائے

1103574
لندن میں بریگزٹ کے خلاف اور حق میں دو مختلف مظاہرے

برطانوی دارالحکومت لندن میں یورپی یونین کے حامیوں اور انتہائی دائیں بازو کی یو کے آئی پی  پارٹی کی زیر قیادت بریگزٹ کے طرف داروں  نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

برطانوی پارلیمنٹ  میں بریگزٹ معاہدے پر 11 دسمبر کو رائے دہی کیے جانے کے باعث  دوپہر کے وقت  یکجا ہونے والے ہزاروں کی تعداد میں یورپی  یونین کے حق  میں ہونے والوں نے بی بی سی کے دفتر کے سامنے سے  وزارتی دفاتر کے واقع ہونے والی شاہراہ  وائٹ ہال تک جلوس نکالا۔

لندن کے مشہور ٹریفل گار اسکوائر میں یکجا ہونے والے گروہ نے  انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت اور انتہائی دائیں بازو کے نظریات کے حامل برطانوی اکٹیوسٹ  رابنسن  کے خلاف احتجاجی نعرے لگائے۔

اسی دوران پارلیمنٹ کے سامنے یکجا ہونے والے UKIP پارٹی  کے کارکنان اور ٹومی رابنسن نے "بریگزٹ سے خیانت" کے نام سے ایک احتجاجی جلسے میں حصہ لیا ۔

انہوں نے  اپنے ہاتھوں میں یورپی یونین مخالف، نقل مکانی و غیر ملکیوں کوہدف بنانے والے پین کارڈذ اٹھا تے ہوئے وائٹ ہال شاہراہ کو جانے کی کوشش کی۔

پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے دونوں جلوسوں کو وائٹ ہال سٹریٹ تک  جانے سے روک دیا۔

یہ دونوں جلوس شام کے وقت بلا کسی خون خرابے کے پر امن طریقے سے نکتہ پذیر ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں