فرانس: نئی رعائیتوں کا اعلان، ایندھن کے نرخوں میں اضافہ 6 ماہ کےلیے روک دیا گیا

فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے "زرد صدری تحریک" کے مظاہرین کے لیے نئی رعایتوں کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ایندھن کی بڑھائی گئی مجوزہ قیمت اب چھ ماہ کے لیے معطل رہے گی

1100644
فرانس: نئی رعائیتوں کا اعلان، ایندھن کے نرخوں میں اضافہ 6 ماہ کےلیے روک دیا گیا

فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے "زرد صدری تحریک" کے مظاہرین کے لیے نئی رعایتوں کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ایندھن کی بڑھائی گئی مجوزہ قیمت اب چھ ماہ کے لیے معطل رہے گی۔

انھوں نے گزشتہ  روز ایک نشری تقریر میں کہا ہے کہ کسی ٹیکس میرٹ کو قوم کے اتحاد کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

سڑکوں پر غیظ وغضب کی لہر ایک ناانصافی کے نتیجے میں پیدا ہوئی تھی اور اس کی وجہ یہ بنی تھی کہ لوگ اپنے وقار کے ساتھ رہنے کے قابل نہیں رہے تھے۔ 
انھوں نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی مظاہرے کا پیشگی اعلان کیا جانا چاہیے اور یہ پُرامن انداز میں ہونا چاہیے۔

ایڈورڈ فلپ نے کہا کہ ایندھن پر اضافی ٹیکسوں کی وصولی چھ ماہ کے لیے معطل رہے گی۔

اس عرصے کے دوران میں مزدور طبقے کی مدد کے لیے دوسرے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا کیونکہ ان کی گزربسر کا زیادہ تر  انحصار گاڑی یا دکان چلانے پر ہے۔

 



متعللقہ خبریں