" ڈیزل مہنگا"پیرس میں عوام سراپا احتجاج، صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

فرانس میں ڈیزل پر لگنے والے نئے ٹیکس سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

1094641
" ڈیزل مہنگا"پیرس میں عوام سراپا احتجاج، صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

فرانس میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

 صدارتی محل پر دھاوا بولنے والے مظاہرین نے صدر ماکروں  کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

خبر کے مطابق، فرانس میں ڈیزل پر لگنے والے نئے ٹیکس سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

مشتعل مظاہرین کو روکنے کیلئے 3ہزار سے زائد پولیس اہلکار وسطی پیرس میں تعینات کئے گئے۔

مظاہرین میں شامل ایک 43 سالہ شخص نے ہاتھ میں  دستی بم  لے کر صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گرفتار کر لیا گیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے  تیز دھار والے پانی   اور آنسو گیس  کا بھی  استعمال کیا ۔

واضح رہے کہ فرانس میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایندھن ڈیزل ہے جس کی قیمت میں ایک سال کے دوران 23 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے اور ڈیزل کی موجودہ قیمت گزشتہ 18 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

فرانسیسی صدر کا مؤقف ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے مہنگائی کے خلاف پیرس میں ہونے والے احتجاج میں 3لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی ۔

مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں اب تک2افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ 

 



متعللقہ خبریں