بریگزٹ کی منظوری، برطانوی سکریٹری ڈومینیک راب مستعفی

برطانوی کابینہ کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی یعنی بریگزٹ کی منظوری کے بعد بریگزٹ کے سیکریٹری ڈومینک راب نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے

1088440
بریگزٹ کی منظوری،  برطانوی سکریٹری ڈومینیک راب مستعفی

برطانوی کابینہ کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی یعنی بریگزٹ کی منظوری کے بعد بریگزٹ کے سیکریٹری ڈومینک راب نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

ڈومینک راب نے ٹوئٹر پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میں بطور بریگزٹ سیکریٹری مستعفی ہو گیا ہوں۔

 میں یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی حمایت نہیں کر سکتا یہ میرے ضمیر پر بوجھ ہو گا،میں نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں تمام تر وجوہات کی وضاحت کی گئی ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین کے مرکزی مذاکرات کار میشیل بارنیے نے کہا تھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاہدے میں "فیصلہ کن" پیش رفت ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں