یمن میں دنیا کی بدترین فلاکت کا سامنا ہے: انگیلا مرکل

اس وقت یمن میں دنیا کی بدترین تباہی کا سامنا ہے اور اس تباہی کو روکنے کے لئے دنیا کا حرکت میں آنا ضروری ہے: انگیلا مرکل

1085850
یمن میں دنیا کی بدترین فلاکت کا سامنا ہے: انگیلا مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ یمن میں دنیا کی بدترین فلاکت کا سامنا ہے۔

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کی میزبانی میں منعقدہ پیرس امن فورم  سے خطاب میں انگیلا مرکل نے کہا  ہےکہ امن کے لئے بین الاقوامی تعاون  نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔

دنیا میں ایک بلین بچوں کے عصری مسائل کی بھینٹ چڑھنے کا ذکر کرتے ہوئے مرکل نے کہا کہ قومیت پرستی کا مسئلہ مجھے اندیشوں میں مبتلا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ روس کے صدر ولادی میر پوتن، فرانس کے صدر ماکرون اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  کے ساتھ استنبول میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں  ہم نے شام کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس مسئلے کے حل کے لئے ایک سیاسی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یمن کے موضوع  پر بھی بات کرتے ہوئے انگیلا مرکل نے کہا کہ اس وقت یمن میں دنیا کی بدترین تباہی کا سامنا ہے اور اس تباہی کو روکنے کے لئے دنیا کا حرکت میں آنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں جن مسائل اور خطرات  کا سامنا ہے انہیں  ہم باہمی اتحاد کے ساتھ حل کر سکتے ہیں۔

انگیلا مرکل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بغیر بھی ان مسائل کا حل ہونا ناممکن ہے  ۔ ہم اقوام متحدہ  کی کاروائیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں  اور تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں