پی کےکے کے حامیوں کا یورپی عدالت اور یورپی کونسل کے دفتر پر حملہ،پولیس سے جھڑپ

فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں  علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے   کے مظاہرے کے دوران بعض شر پسندوں نے  یورپی کونسل اور یورپی  عدالت برائے حقوق انسانی کی عمارتوں پر حملہ کر دیا

1083067
پی کےکے کے حامیوں کا یورپی عدالت اور یورپی کونسل  کے دفتر پر حملہ،پولیس سے جھڑپ

فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں  علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے   کے مظاہرے کے دوران بعض شر پسندوں نے  یورپی کونسل اور یورپی  عدالت برائے حقوق انسانی کی عمارتوں پر حملہ کر دیا ۔

 عمارت میں زبردستی داخلے کی کوشش پر پولیس نے  لاٹھی چارج کیا  اور آنسو گیس کے گولے پھینکے  اور  14 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔

اس مظاہرے کا مقصد پی کےکے  کے سرغنہ  عبداللہ اوجلان       کی قید کی شرائط میں نرمی لانے  کا مطالبہ تھا ۔

 فرانس کے  علاوہ جرمنی  ،سویٹزرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک     سے اسٹراس برگ آنے والے ان  مظاہرین   نے پولیس   کی حفاظتی باڑ کو توڑنے کی کوشش کی  جس میں ناکامی پر انہوں نے  پتھروں   اور لاٹھیوں سے پولیس پر حملہ کر دیا ۔

 مظاہرین نے متعلقہ  عمارتوں میں داخلے کی کوشش کے دوران  اطراف کو بھی نقصان پہنچایا ۔

 پولیس نے  عمارتوں کے اطراف کی شاہراہوں کو   تقریباً 1 گھنٹے  تک ٹریفک کےلیے بھی بند رکھا ۔

 



متعللقہ خبریں