ہمیں ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر مسرت ہے: مرکل

مرکل ۔ پوتن ٹیلی فونک ملاقات، شام کے علاقے ادلب میں فوجی تناو اور شہری ہلاکتوں کے سدباب کی کوششوں پر ممنونیت کا اظہار

1052981
ہمیں ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر مسرت ہے: مرکل

جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل نے ترکی اور روس کے درمیان ادلب سے متعلق طے پانے والے سمجھوتے پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

جرمنی کے حکومتی ترجمان  سٹیفن سیبرٹ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ چانسلر انگیلا مرکل نے کل روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی جس میں شام اور یوکرائن  کے مشرقی حصے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

سیبرٹ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں صدر پوتن اور صدر ایردوان کے درمیان 17 ستمبر کو ادلب میں بفر زون کی تشکیل سے متعلق  سمجھوتہ طے پانے کے بعد کے حالات پر غور کیا گیا۔

مذاکرات میں مرکل نے فوجی تناو اور شہری ہلاکتوں کے سدباب کی کوششوں پر ممنونیت کا اظہار کیا۔

سیبرٹ نے کہا ہے کہ مرکل اور پوتن نے منسک سمجھوتے کے بھی سبک رفتاری سے اور بغیر کسی کمی بیشی کے ساتھ نافذ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔



متعللقہ خبریں