جرمنی: خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے بر طرف

برلن حکومت کے مطابق کیمنٹس  میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے مظاہرے کے بارے میں دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے ماسن کو برطرف کیا گیا ہے

1052172
جرمنی: خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے بر طرف

جرمن خفیہ ایجنسی کے سربراہ ہانس گیورگ ماسن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز  برلن حکومت نے بتایا ہے کہ   کیمنٹس  میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے مظاہرے کے بارے میں دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے ماسن کو برطرف کیا گیا ہے۔

 ماسن نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے بیان کے برعکس کہا تھا کہ کیمنٹس میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے کسی غیر ملکی کا تعاقب نہیں کیا تھا۔

 انہوں نے اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے یہ بیانات واپس لے لیے تھے۔



متعللقہ خبریں