ادلیب میں شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو ضمانت میں لیا جائے، یورپی یونین

ہم  مذکورہ معاہدے  کے ذریعے شہریوں کے جانی تحفظ اور انسانی امداد کی تواتر سے ترسیل کو بھی ضمانت میں لیے جانے کی توقع رکھتے ہیں

1052033
ادلیب میں شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو ضمانت میں لیا جائے، یورپی یونین

یورپی یونین نے ترکی اور روس کے ادلیب میں عدم ہتھیاروں والے علاقے کی تشکیل کے  فیصلے کے ساتھ"سول زندگیوں کے تحفظ کو ضمانت میں لینے " کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی یونین  کمیشن  کے ترجمان ماجا  کوجیان جچ نے انادلو ایجنسی  کے سوالات کا جواب  دیتے ہوئے کہا کہ "ہم  مذکورہ معاہدے  کے ذریعے شہریوں کے جانی تحفظ اور انسانی امداد کی تواتر سے ترسیل کو بھی ضمانت میں لیے جانے کی توقع رکھتے ہیں۔"

انہوں نے اس بات کی یاددہانی کرائی کہ  یورپی یونین نے اس  سے پیشتر ادلیب میں کسی ممکنہ فوجی آپریشن کے  علاقے میں لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور کسی نئی انسانی المیہ کا موجب بننے پر متنبہ بھی کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں