ادلیب میں فائر بندی کے موقف کو اپنانے پر ہم ترکی کے مشکور و ممنون ہیں، جرمن وزیرِ خارجہ

ادلیب اور گرد ونواح  میں انسانی المیہ کا سد باب کرنے کے لیے  ہم نے ہر ممکنہ کوششیں صرف کی ہیں

1049601
ادلیب میں فائر بندی کے موقف کو اپنانے پر ہم ترکی کے مشکور و ممنون ہیں، جرمن وزیرِ خارجہ

جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے  ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقدہ شام سربراہی اجلاس میں فائر بندی  کے حق میں مؤقف اپنانے  والے  ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

ماس  نے برلن میں  بین الاقوامی  صلیب احمر کمیٹی کے صدر پیٹر  مائرر   سے ملاقات  کے بعد منعقدہ پریس کانفرس میں کہا ہے کہ   ادلیب اور گرد ونواح  میں انسانی المیہ کا سد باب کرنے کے لیے  ہم نے ہر ممکنہ کوششیں صرف کی ہیں۔

اس  ضمن میں ترک حکام سے رابطے میں ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے ماس نے بتایا کہ ترک حکام  کا میں مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے گزشتہ ہفتے تہران اجلاس میں  ادلیب  میں فائر بندی  کے ارادے پر اٹل ہونے کا مظاہرہ  کیا تھا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے گزشتہ روز  بات چیت کرنے کی یاد دہانی کرانے والے جرمن وزیر نے کہا کہ آج میں  برلن میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے مسئلہ شام پر غور کروں  گا۔

انہوں نے علاوہ ازیں یہ بھی   بتایا کہ حکومتِ جرمنی بین الاقوامی صلیب ِ احمر کمیٹی کو 150 ملین یورو کی ادائیگی کرے گی۔

 



متعللقہ خبریں