یورپی یونین صومالیہ کو 200 ملین یورو امداد فراہم کرے گی: فریڈریکا موغرینی

یورپی یونین نے صومالیہ میں استحکام کے ساتھ تعاون کے لئے  200 ملین یورو  کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے: فریڈریکا موغرینی

1014561
یورپی یونین صومالیہ کو 200 ملین یورو امداد فراہم کرے گی: فریڈریکا موغرینی

یورپی یونین نے صومالیہ میں استحکام کے  مرحلے کے ساتھ تعاون کے لئے 200 ملین یورو امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز  میں منعقدہ صومالیہ اشتراک  فورم کے افتتاحی اجلاس  سے خطاب میں یورپی یونین کی خارجہ امورا ور سکیورٹی پالیسیوں  کی ہائی کمیشنر فریڈریکا موغرینی نے کہا ہے کہ "یورپی یونین نے صومالیہ میں استحکام کے ساتھ تعاون کے لئے  200 ملین یورو  کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

صومالیہ کے سست رفتاری  لیکن  مستحکم شکل میں حالتِ جنگ سے نکلنا شروع کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے موغرینی نے کہا ہے کہ خاص طور پر گذشتہ سال سے سیاست ، اقتصادیات اور سکیورٹی کے شعبوں میں اصلاحات کے ایجنڈے کا عملی نفاذ شروع کر دیا گیا ہے جو اہمیت کا حامل ہے۔

موغرینی نے کہا ہے کہ "بین الاقوامی برادری کی حیثیت سے ہمارا فریضہ صومالی عوام  کی امید اور صومالی حکومت  کے اصلاحاتی ایجنڈے  کے ساتھ تعاون کرنا ہے"۔

موغرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی امداد کا مقصد خاص طور پر سرکاری اداروں کی تعمیر کرنا اور سکیورٹی  کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ افریقہ یونین صومالیہ مشن AMISOM کو بھی 114 ملین یورو  کا امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔

صومالیہ کے صدر  عبداللہ فرما جو نے بھی کہا ہے کہ ہم، ملکی مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے اور ہم ایک مضبوط اور محفوظ  ملک کی تعمیر کرنے کے معاملے میں پُر عزم ہیں۔

فرماجو نے کہا ہے کہ "صومالیہ، افریقہ یونین، اقوام متحدہ، امریکہ ، ترکی  اور یورپی یونین  کے رکن ممالک کی مدد کے بغیر اس قدر زیادہ اور ٹھوس پیش قدمی نہیں کر سکتا تھا"۔



متعللقہ خبریں