جرمن دہشتگرد گروپ این ایس یو کی مرکزی ملزمہ کو عمر قید کی سزا

جرمن دہشت گرد گروپ این ایس یو کے ارکان کے ہاتھوں قتل کے کئی واقعات سے متعلق مقدمے میں آج مرکزی ملزمہ بیاٹے شیپےکو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

1010380
جرمن دہشتگرد گروپ این ایس یو  کی مرکزی ملزمہ کو عمر قید کی سزا

جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے دہشت گرد گروپ این ایس یو کے ارکان کے ہاتھوں قتل کے کئی واقعات سے متعلق مقدمے میں آج مرکزی ملزمہ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

 ملزمہ بیآٹے شَیپے کو میونخ کی ایک اعلیٰ صوبائی عدالت نے 10 افراد کے قتل کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عمر قید کا حکم سنایا۔

 شَیپے کے ساتھی چار مردوں کو شریک ملزمان کے طور پر مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

 واضح رہے کہ اس مقدمے کی کارروائی پانچ سال سے زائد عرصے تک جاری رہی۔

 ’نیشنل سوشلسٹ انڈرگراؤنڈ‘ نامی اس نئے نازی گروپ نے دو بم حملے کرنے کے علاوہ ایک خاتون پولیس اہلکار اور دس ترک اور یونانی نژاد مردوں کو قتل بھی کیا تھا۔

 گروپ کے دو مرکزی ارکان اُووے بوئن ہارٹ اور اُووے مُنڈلوس نے 2011 میں اپنی شناخت ظاہر ہو جانے پر خود کشی کر لی تھی۔

 



متعللقہ خبریں