"لائف لائن" بحری جہاز مالٹا میں لنگر انداز ہوگیا

مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکاٹ کے حکم پر " لائف لائن "نامی بحری جہاز مالٹا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا جس پر سوار 234 تارکین وطن کو محکمہ ہجرت کے حوالے کر دیا گیا

1001271
"لائف لائن" بحری جہاز مالٹا میں لنگر انداز ہوگیا

مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکاٹ کے حکم پر " لائف لائن "نامی بحری جہاز مالٹا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا

  واضح رہے کہ سمندری راستوں سے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کو سمندروں میں ڈوبنے سے بچانے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کا یہ  بحری جہاز گزشتہ کئی دنوں سے بحیرہ روم میں پھنسا ہوا ہے اور اسے کسی بھی یورپی ملک میں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

 اس جہاز پر 233 مہاجرین بھی سوار تھے جنہیں  بعد ازاں  محکمہ ہجرت کے حوالے کر دیا گیا ۔

مالٹیس وزیراعظم  نے  یہ بھی کہا ہے کہ 7یورپی ممالک نے بھی ان  مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔



متعللقہ خبریں