روس کو کمزور نہیں، ایک مضبوط اورخوشحال یورپی یونین میں دلچسپی ہے:پوٹن

ویانا روانگی سے قبل پوٹن کا کہنا تھا  کہ  روس کو ایک خوشحال اور پھلتی پھولتی یورپی یونین میں دلچسپی ہے جو ایک اہم اقتصادی شراکت دار بھی بنے

986168
روس کو کمزور نہیں، ایک مضبوط اورخوشحال یورپی یونین میں دلچسپی ہے:پوٹن

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یورپی یونین کے ساتھ مضبوط سیاسی تعاون کی حمایت کی ہے۔ پوٹن کا کہنا تھا  کہ  روس کو ایک خوشحال اور پھلتی پھولتی یورپی یونین میں دلچسپی ہے جو ایک اہم اقتصادی شراکت دار بھی بنے ۔

 پوٹن نے ان خبروں کو بھی مسترد کیا کہ روس، قوم پرست یورپی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھا کر یورپ کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ  روسی صدر آج آسٹریا اور سابق سوویت یونین کے مابین گیس کی ترسیل کے معاہدےکے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر ویانا پہنچ رہے ہیں۔

 دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد آسٹریا کا یہ اُن کا  پہلا دورہ ہے۔



متعللقہ خبریں