مرکل۔نیتان یاہو ملاقات کے دوران احتجاجی مظاہرہ

برلن میں چانسلر انگیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کے دوران اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

986171
مرکل۔نیتان یاہو ملاقات کے دوران احتجاجی مظاہرہ

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں چانسلر انگیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کے دوران اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

نیتان یاہو کی مرکل کے ساتھ ملاقات سے کچھ دیر قبل مظاہرین کا ایک گروپ وزارت اعظمیٰ دفتر کہ جہاں ملاقات ہونا تھی کے مقابل واقع وفاقی اسمبلی کی عمارت کے سامنے جمع ہوا۔

مظاہرین نے "فلسطین کے لئے آزادی" ، " نیتان یاہو ہم تمہیں خوش آمدید نہیں کہتے" اور" یقیناً مہاجر فلسطینی واپس لوٹیں گے" کے نعرے لگائے۔

مظاہرے کے دوران سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔

مظاہرین نے اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے شہید کی جانے والی نرس  ریزان نجار کے پوسٹروں کے ساتھ ساتھ "جنت میں خوش رہو ریزان" اور فلسطین کے لئے آزادی" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے مرکل۔نیتان یاہو کی ملاقات کے آخر تک مظاہرے کو جاری رکھا اور بعد میں پُر امن شکل میں منتشر ہو گئے۔



متعللقہ خبریں