فرانس: جوہری سمجھوتہ ابھی ختم نہیں ہوا

ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتہ کل امریکہ کے پیچھے ہٹنے سے ختم نہیں  ہوا بلکہ یورپی ممالک آنے والے دنوں میں ایران کے ساتھ مذاکرات کریں گے: وزیر خارجہ جین ایوز لی ڈرائن

967200
فرانس: جوہری سمجھوتہ ابھی ختم نہیں ہوا

فرانس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

فرانس کے وزیر خارجہ جین ایوز لی ڈرائن نے کہا ہے کہ ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین)امریکہ، چین ، روس ، برطانیہ اور فرانس( اور  جرمنی کے درمیان سال 2015 میں طے پانے والا جوہری سمجھوتہ کل امریکہ کے پیچھے ہٹنے سے ختم نہیں  ہوا بلکہ یورپی ممالک آنے والے دنوں میں ایران کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

RTL ریڈیو کے لئے جاری کردہ بیان میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی  کی مانیٹرنگ کے مطابق ایران کے سمجھوتے پر کاربند ہونے  کی یاد دہانی کرواتے ہوئے لی ڈرائن نے کہا ہے کہ "نہیں سمجھوتہ ختم نہیں ہوا"۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون  آج  ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ موضوع کے بارے میں مذاکرات کریں گے اور سوموار کے دن فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

لی ڈرائن نے کہا کہ "ہم اس سمجھوتے پر قائم رہنا چاہتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ ایران بھی اس سمجھوتے میں شامل رہے"۔

جوہری  سمجھوتہ طے پانے کے بعد ایران کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کرنے والی بعض فرانسیسی فرموں کے بھی آنے والے دنوں میں اجلاس کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لی ڈرائن نے کہا کہ امریکہ کے سمجھوتے سے خارج ہونے کے بعد عائد ہونے والی پابندیوں کی وجہ سے ممکنہ نقصان کے سدباب کے لئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں