ترکی کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے صرف نقشے کو دیکھ لینا ہی کافی ہے: اسٹالٹن برگ

ترکی نے دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کے لئے گلوبل کولیشن کو انفراسٹرکچر فراہم کیا ہے اور ہم ترکی کے ممنونِ احسان ہیں: جینز اسٹالٹن برگ

961047
ترکی کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے صرف نقشے کو دیکھ لینا ہی کافی ہے: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکی نیٹو کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ملک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے صرف نقشے کو دیکھ لینا ہی کافی ہے۔ ترکی، عراق اور شام جیسے ممالک کا ہمسایہ ہے  کہ جہاں درپیش تشدد  نیٹو کے رکن ممالک کے لئے خطرہ بن رہا ہے اور اس حوالے سے ترکی اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔

گذشتہ ہفتے نیٹو کے وزرائے  خارجہ اجلاس  کے بعد ترک صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسٹالٹن برگ نے دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کے لئے ترکی کے گلوبل کولیشن  کو انفراسٹرکچر فراہم کرنے کی یاد دہانی کروائی اور کہا کہ ہم ترکی کے ممنونِ احسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2016 کے وحشیانہ حملے کے اقدام کے پیچھے کارفرما افراد کے بارے میں قانون کی بالادستی کی بنیاد پر موزوں عدالتی کاروائی کرنا ترکی کا حق ہے۔

ترکی کے دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا نیٹو رکن ہونے کا اعادہ کرتے ہوئے اسٹالٹن برگ نے کہا کہ "یقیناً ترکی کو اپنی حفاظت کرنے کا حق حاصل ہے"۔

انہوں نے کہا کہ چند سالوں میں ترکی اعلیٰ درجے کی مشترکہ ڈیوٹی فورسز کی قیادت کرے گا اور نیٹو کے اندر نہایت کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یقیناً دیگر اتحادیوں کو بھی اس چیز کا احساس ہے۔



متعللقہ خبریں