روسی ڈبل ایجنٹ اور اس کی بیٹی "اعصابی گیس" کا نشانہ بنے،حالت تشویش ناک ہے:برطانوی حکام

انسداد دہشت گردی سے وابستہ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق روسی ڈبل ایجنٹ جنھیں  "اعصابی گیس" کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی ہے

925440
روسی ڈبل ایجنٹ اور اس کی بیٹی "اعصابی گیس" کا نشانہ بنے،حالت تشویش ناک ہے:برطانوی حکام

انسداد دہشت گردی سے وابستہ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق روسی ڈبل ایجنٹ جنھیں  "اعصابی گیس" کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بیان برطانوی حکومت کی اعلیٰ سطحی ’ایمرجنسی کمیٹی‘ کی جانب سے سامنے آیا ہے بتایا گیا ہے کہ سرگی  اسکرپال اور اُن کی 33 سالہ   بیٹی کو اعصاب مفلوج کرنے والی زہریلی گیس سے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔

نائب پولیس کمشنر مارک راولی نے بتایا   کہ والد اور بیٹی تشویش ناک حالت میں ہیں۔

 راولی نے اُس مخصوص مواد کو شناخت نہیں کیا جس کا استعمال کیا گیا۔

برطانوی حکام کے مطابق، استعمال ہونے والا ’نَرو ایجنٹ‘ غیر معمولی قسم کا تھا جسے اُن کے  صرف کسی سرکاری تحویل والی  تجربہ گاہ میں ہی تیار کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ  اتوار کے دِن سالسبری کے عام طور پر ایک پُرامن قصبے میں زہریلی گیس سے حملہ کیا گیا جو قصبہ برطانیہ کے لیے اب سلامتی  کے اعتبار سے خطرناک اور سفارتی بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں