یورپی یونین: شامی عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی برادری متحد ہو کر کام کرے

یورپی یونین کی طرف سے، شامی عوام کی تکالیف کو ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری سے متحرک ہونے کی اپیل

914164
یورپی یونین: شامی عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی برادری متحد ہو کر کام کرے

یورپی یونین نے، شام کے علاقوں ادلب اور  مشرقی الغوطہ میں حالیہ ہفتوں میں صورتحال کے سنجیدہ سطح پر خراب ہونے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے شامی عوام کی تکالیف کو ختم کرنے کے لئے متحرک ہونے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین کے امور خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کی نمائندہ اعلیٰ فیڈریکا موگرینی  اور یورپی یونین کمیشن  کے انسانی امداد اور بحرانی انتظامی امور کے ذمہ دار رکن کرسٹوس سٹالیانڈس کے مشترکہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "خاص طور پر حالیہ ہفتوں میں ادلب اور مشرقی الغوطہ میں انسانی صورتحال زیادہ خراب ہو گئی ہے اور زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل سینکڑوں معصوم شہری تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں"۔

بیان کے مطابق  مشرقی الغوطہ میں صرف کل  بیسیوں معصوم شہری ہلاک ہو گئے ، سینکڑوں زخمی ہوئے اور علاقے میں 3 لاکھ سے زائد شہری گھر سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید شہری جانی نقصان کے سد باب  کے لئے شام کے شہریوں کے لئے بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی ضروری ہے۔ بچوں اور ان کے کنبوں کی ہلاکت کے سدباب کے لئے   اور شامی عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی برادری کو متحد ہو کر کاروائی کرنا چاہیے۔

یورپی یونین  کے پلیٹ فارم پر موجود تمام فریقین  سے شدت  کو ختم کرنے  اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی رُو سے شامی عوام کے تحفظ کے لئے اپیل کے ساتھ بیان میں تمام فریقین کے اقوام متحدہ کی زیر قیادت  امن مرحلے میں شامل ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں