مشرقی یوکرین :علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

گزشتہ  روز خود ساختہ عوامی جمہوریہ لوہانسک کے باغیوں نے کییف کی مرکزی  حکومت سے تعلق رکھنے والے 16 قیدیوں کو رہائی دی جبکہ یوکرینی حکومت نے 99 افراد کو رہا کر دیا

877199
مشرقی یوکرین :علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

سیاسی عدم استحکام کے شکار یورپی ملک یوکرین میں رواں  سال  کے دوران پہلی مرتبہ مشرقی علاقے کے علیحدگی پسند باغیوں اور حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

گزشتہ  روز خود ساختہ عوامی جمہوریہ لوہانسک کے باغیوں نے کییف کی مرکزی  حکومت سے تعلق رکھنے والے 16 قیدیوں کو رہائی دی جبکہ یوکرینی حکومت نے 99 افراد کو رہا کر دیا۔ قیدیوں کے تبادلے کا یہ معاہدہ  روسی آرتھوڈوکس چرچ کی ثالثی میں طے پایا تھا۔

جس  کے تحت علیحدگی پسند 74 جبکہ کییف حکومت 306 قیدیوں کو رہا کرے گی۔

یاد رہے کہ سن 2014 سے جاری یوکرین کے مسلح تنازعے میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں