باکو ۔ تبلیسی۔ قارس ریلوے لائن کا افتتاح

اس ریلوے لائن کی بدولت لندن سے   بیجنگ کا  سفر بلا کسی عدم تسلسلی کے   ٹرین کے ذریعے 15 دن کی مدت میں ممکن بن جائیگا

836996
باکو ۔ تبلیسی۔ قارس ریلوے لائن کا افتتاح

ترکی، آذربائیجان اور جارجیا کی جانب سے مشترکہ طور پر تعمیر کردہ باکو ۔تبلیسی۔ قارس  ریلوے لائن کا آج افتتاح ہوا ہے۔

یہ افتتاح آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آلات  بندر گاہ   پر منعقد ہونے والی ایک تقریب  کے ساتھ ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علی یف، قازقستان کے صدر نور سلطان نظار بایف اور جارجیا کے صدر جیورجی  کیوری کاشویلی   شرکت کر رہے ہیں۔

آذربائیجان ریلویز  کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق  اس ریلوے  لائن کی طوالت 838 کلو میٹر ہے، جس کا 76 کلو میٹرحصہ ترکی میں، 259 جارجیا میں اور 503 کلو میٹر  آذربائیجان  میں ہے۔

خیال رہے کہ اس ریلوے لائن کی بدولت لندن سے   بیجنگ کا  سفر بلا کسی عدم تسلسلی کے   ٹرین کے ذریعے ممکن بن جائیگا۔

چین سے یورپ    جانے والی   ریلوے لائن  روس  سے گزرتی ہے۔  تا ہم اس نئے منصوبے کی بدولت  یہ  فاصلہ 7 ہزار کلو میٹر تک کم  ہو جائیگا۔   اس طرح  چین سے یورپ  کو   مال و اسباب کی ترسیل   کا ایک اہم حصہ   نئی گزرگاہ کے ذریعے   سر انجام پائے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس  نئی گزر گاہ سے  چین سے یورپ کو 15 دنوں میں پہنچا جا سکے گا۔

 



متعللقہ خبریں