سویڈن: انتہا پسند تنظیم کا پیدل مارچ دھینگامشتی کی نذر ہوگیا،متعدد افراد زخمی

سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں  دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے مظاہرے کے دوران  فساد پھوٹ پڑا جس میں  متعدد افراد زخمی ہو گئے

817563
سویڈن: انتہا پسند تنظیم کا پیدل مارچ  دھینگامشتی کی نذر ہوگیا،متعدد افراد زخمی

سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں  دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے مظاہرے کے دوران  فساد پھوٹ پڑا جس میں  متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

 انتہا پسند   مزاحمتی تنظیم  نورڈک کے 600 حامیوں  نے  ایک پیدل  مارچ کا انعقاد کیا  جس کے دوران  ایک گروپ نے مخالفت کرتےہوئے   مظاہرین  پر پتھر ،بوتلوں اور لاٹھیوں کی بارش کر دی  اور پولیس کی کھڑی رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی ۔

 اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے 50 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔



متعللقہ خبریں