جرمنی میں وفاقی اسمبلی کے انتخابات 24 ستمبر کو ہو رہے ہیں

ملک میں 42 سیاسی جماعتوں  کے 4 ہزار 828 امیدوار نبرد ِ آزما ہوں  گے  جن میں  92 ترک نژاد امیدوار بھی شامل ہیں ،  جبکہ ترک نژاد رائے دہندگان کی تعداد   7 لاکھ 20 ہزار  ہے

812591
جرمنی میں وفاقی اسمبلی کے انتخابات 24 ستمبر کو ہو رہے ہیں

جرمنی میں  نئی وفاقی اسمبلی اور حکومت کا تعین  کرنے کے  لیے کل انتخابات  منعقد ہو رہے  ہیں۔

جرمنی میں 61٫5 ملین رائے دہندگان 299 انتخابی حلقوں میں  598 اراکین ِ اسمبلی کا انتخاب کریں  گے۔

ملک میں 42 سیاسی جماعتوں  کے 4 ہزار 828 امیدوار نبرد ِ آزما ہوں  گے  جن میں  92 ترک نژاد امیدوار بھی شامل ہیں ،  جبکہ ترک نژاد رائے دہندگان کی تعداد   7 لاکھ 20 ہزار  ہے۔

انسا فرم    کی جانب سے جرمن بلڈ اخبار کے لیے کرائے گئے  تازہ پبلک سروے کے نتائج کے مطابق کرسچن ڈیموکریٹ پارٹی 34 فیصد، سوشل ڈیموکریٹ پارٹی 21 فیصد، انتہائی دائیں بازو کی   جرمنی کے  لیے متبادل پارٹی 13 فیصد، لیفٹ پارٹی 11 فیصد،  آزاد ڈیموکریٹس  9 فیصد اور گرین پارٹی 8 فیصد ووٹ حاصل کرے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں