برطانیہ کی پولیس نے لندن حملے میں ملوث ایک اور مشتبہ کو حراست میں لے لیا

برطانیہ کی پولیس نے لندن میں ایک میٹرو اسٹیشن پر کئے جانے والےا ور 30 افراد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے حملے سے منسلک  دوسرے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا

808534
برطانیہ کی پولیس نے لندن حملے میں ملوث ایک اور مشتبہ کو حراست میں لے لیا

برطانیہ کی پولیس نے لندن میں ایک میٹرو اسٹیشن پر کئے جانے والےا ور 30 افراد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے حملے سے منسلک  دوسرے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دوسرے مشتبہ شخص کو لندن کے مغربی علاقے ہونسلو میں کل رات دہشت گردی کے قانون  کی 41 ویں شق  کی رُو  سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اکیس سالہ مشتبہ شخص کو لندن کے جنوبی پولیس تھانے میں حراست میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لندن پولیس نے اس سے قبل 18 سالہ ایک اور مشتبہ کو حراست میں لیا تھا۔



متعللقہ خبریں