جرمنی میں مسلمان مخالف حملوں میں اضافہ

پولیس  اور  آئینی تحفظ تنظیم کے ریکارڈز کے مطابق   مذکورہ  دورانیہ میں اسلامی تنظیموں اور مسلمانوں کے خلاف  192 مختلف جرائم کا ارتکاب کیا گیا

792905
جرمنی میں مسلمان مخالف حملوں میں اضافہ

جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

امسال  کے ماہ اپریل تا جون کے دورانیہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں 16 افراد زخمی ہو ئے۔

یہ حملے انتہائی  دائیں بازو کے   حلقوں  نے کیے اور حملہ آوروں میں سے محض ایک ہی پکڑا گیا۔

پولیس  اور  آئینی تحفظ تنظیم کے ریکارڈز کے مطابق   مذکورہ  دورانیہ میں اسلامی تنظیموں اور مسلمانوں کے خلاف  192 مختلف جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔

سوشل میڈیا کی وساطت سے نفرت آمیز    شیئرنگ سمیت دھمکی آمیز  خطوط،  ہیڈ اسکارف والی خواتین اور مسلمان مردوں پر  حملے ، گھروں اور مساجد کی دیواروں پر نفرت آمیز تحریروں    میں  اضافے کا مشاہدہ ہورہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں