مارچ 2019 کے بعد یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ آمدورفت کا عمل ختم ہو جائیگا

برطانوی    وزیر اعظم ہاؤس نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ "ان کے ملک کی یورپی یونین سے  علیحدگی کے بعد بھی  آزادانہ آمد و رفت کے سلسلے کے جاری رہنے   کی قیاس  آرائیاں  غلط ہیں۔"

781417
مارچ 2019 کے بعد یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ آمدورفت کا عمل ختم ہو جائیگا

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ  سفر و سیاحت  کا عمل  سن 2019 میں اختتام پذیر ہو جائیگا۔

برطانوی    وزیر اعظم ہاؤس نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ "ان کے ملک کی یورپی یونین سے  علیحدگی کے بعد بھی  آزادانہ آمد و رفت کے سلسلے کے جاری رہنے   کی قیاس  آرائیاں  غلط ہیں۔"

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ" اس چیز پر عمل درآمد مارچ 2019 میں ختم ہو جائیگا، ہم نے شہریت کے حقوق کے  حوالے سے تجاویز  کو جاری کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے  وزیر داخلہ نے مارچ سن 2019 کے بعد  برطانیہ آنے والے  یورپی یونین کے شہریوں کے اندراج کے حوالے سے ایک سسٹم تشکیل دیا ہے۔"

برطانوی    وزیر خزانہ فلپ ہامونڈ نے گزشتہ  جمعے کو بریگزٹ کے حوالے سے اپنے اعلان میں کہا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ ہمارے اقتصادی تعلقات ہمیشہ کی طرح  معمول پر رہنے چاہییں،  سن 2019 کے بعد بھی موجودہ  تعلقات   میں کوئی  نمایاں  تبدیلی نہیں آئیگی۔

متعللقہ خبریں