فرانس میں لگنے والی آگ سے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے

فرانس میں خشک سالی اور  سگریٹ کے ٹکڑوں کیوجہ سے لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔

778160
فرانس  میں لگنے والی آگ سے  جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے

فرانس کے وار ،ووکلوز اور الپ مارٹینا کے علاقوں اور جزیرہ  کورسیکا  میں خشک سالی اور  سگریٹ کے ٹکڑوں کیوجہ سے لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔

آگ سے فرانس کےعلاقے فرنچ ریوریا کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آتش زدہ علاقوں سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں فصلوں کو بھی آگ لگ گئی ہے، جس سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے جبکہ آگ کےباعث سیاحتی مقامات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے طیاروں کا استعمال کیا جا رہا جبکہ فائرفائٹرز کی بڑی تعداد بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران پولیس کے 15 اہلکار اور فائر بریگیڈ کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔


ٹیگز: #فرانس , #آگ

متعللقہ خبریں