سوٹزرلینڈ: ایک حملہ آور نے 5 افراد کو زخمی کر دیا

شیف ہاوسن میں ایک حملہ آور نے ہاتھ میں پکڑی برقی آری سے 5 افراد کو زخمی کر دیا

776541
سوٹزرلینڈ: ایک حملہ آور نے 5 افراد کو زخمی کر دیا

سوٹزرلینڈ کے شہر شیف ہاوسن میں ایک حملہ آور نے 5 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدوں کا دعوی ہے کہ حملہ آور کے ہاتھ میں برقی آری تھی۔

سوشل میڈیا میں آنے والی اوّلین تصاویر میں ماسک پہنے پولیس اہلکاروں نے ایک گلی میں آپریشن  کیا اور گلی میں کثیر تعداد میں ایمبولینسوں  اور  مقامی ریسکیو ہیلی کاپٹروں کو دیکھا گیا ہے۔

پولیس ٹیموں نے ملک کے شمالی شہر کے پرانے حصے  میں داخلے اور اخراج کے راستوں کو بند کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق حملہ آور مرد تھا اور اس کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں