ٹرمپ کا دورہ فرانس،باہمی تعلقات کے فروغ پر زور

صدر فرانس میکروں  او ر ٹرمپ نے  شام میں جاری خانہ جنگی ا ور عالمی سطح پر دہشت گردی سے وسیع تر پیمانے پر نمٹنے نئی حکمت عملی وضع کرنے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا

770382
ٹرمپ کا دورہ فرانس،باہمی تعلقات کے فروغ پر زور

فرانس نے ڈونالڈ ٹرمپ کا سرخ قالین پر استقبال کیا جو سرکاری دورے پر پیرس  پہنچے ہیں۔

امریکی صدر کا   یک روزہ دورہ آج  فرانس کے قومی دن کے موقع پر ہورہا ہے۔

خاتون اول  میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ 71 سالہ امریکی صدر  ٹرمپ نے پہلی مرتبہ فرانسیسی سرزمین پر اس امید کے ساتھ قدم رکھا کہ اس دورے سےامریکی  عوام کی توجہ ان شدید الزامات سے ہٹ جائے گی کہ اُن  کے اہل خانہ  اور قریبی حلقوں  نے روس کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے 2016 کا  انتخاب جیتا ہے۔

 دریں اثناء ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ تبدیلی ماحول سے متعلق پیرس معاہدہ پر اپنا موقف تبدیل کرسکتے ہیں۔

انھوں نے میکروں  کے ساتھ مشترکہ  اخباری کانفرنس میں کہا کہ پیرس معاہدہ کے تعلق سے کچھ  نیا ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ  چھ ہفتے قبل انھوں نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ 2015 کے معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا۔

 39 سالہ فرانسیسی صدر میکروں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن فرانس اس معاہدے کا بدستور پابند ہے۔

ٹرمپ اپنے دورے میں فرانس کی قومی تقریبات میں بطور اعزازی مہمان شرکت کریں گے۔

پیرس میں یوم باسل تقریبات کا انعقاد ہورہا ہے اور ٹرمپ کی شرکت یقینی ہے۔

 صدر فرانس میکروں  او ر ٹرمپ   شام میں جاری خانہ جنگی ا ور عالمی سطح پر دہشت گردی سے وسیع تر پیمانے پر نمٹنے نئی حکمت عملی وضع کرنے کے موضوعات پر  تبادلہ خیال کریں گے۔

 ٹرمپ کے پیرس معاہدہ سے علیحدہ ہوجانے پر یورپ نے شدید تنقید کی تھی تاہم، سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق دونوں قائدین امریکہ کے پیرس معاہدہ سے دستبرداری کو فراموش کرتے ہوئے نئے سرے سے تعلقات کے استحکام پر زور دیں گے۔



متعللقہ خبریں