روس نیٹو سے تعلقات محدود کرسکتا ہے:سفارتی ذرائع

روسی دفتر خارجہ کے ذرائع کےمطابق ،نیٹو میں متعین روسی سفیر  الیکسینڈر  گروشکو کی ماسکو واپسی پر یہ تعلقات صرف چارج ڈی افیئر تک محدود رہ سکتےہیں

768427
روس نیٹو سے تعلقات محدود کرسکتا ہے:سفارتی ذرائع

روسی اخبار  ازویستیا  نے خبر دی ہے کہ   روس  نیٹو سے اپنے تعلقات محدود کر سکتا ہے۔

 روسی دفتر خارجہ  کے ذرائع کےمطابق ،نیٹو میں متعین روسی سفیر  الیکسینڈر  گروشکو   کی ماسکو واپسی پر یہ تعلقات صرف چارج ڈی افیئر تک محدود رہ سکتےہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  ان تعلقات میں کمی کی وجہ   نیٹو کا رویہ  اور روس سے متنازعہ  موضوعات پر  مذاکرات کے دروازے بند کرنا ہے ۔

ایک دیگر ذرائع  نے  کہاہے کہ  ہم نیٹو سے مذاکرات میں  سنجیدہ  ہیں  مگر وہ ہم سے بات کرنے کے بجائے الزام تراشیوں  کا سہارا لے رہا ہے  جس پر  تعلقات خراب ہو ئے ہیں۔

یاد رہے کہ روس اور نیٹو کے درمیان  یوکرین   پر حملے کے بعد  تعلقات   کشیدگی  کا شکار  ہوگئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں