برطانیہ، اب کی بار مسلمانوں کودہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا

برطانیہ   مسلمان   کونسل نے اعلان  کیا ہے کہ نمازیوں  کو ہدف بنانے   والا  یہ حملہ  ایک دہشت گرد کاروائی ہے۔

755162
برطانیہ،  اب کی بار مسلمانوں کودہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا

برطانیہ میں "دہشت گردی" نے    اب کی بار    مسلمانوں کو ہدف  بنایا  ہے۔

دارالحکومت  لندن کے شمال میں واقع  فنس بری  پارک علاقے میں ایک   شخص نے   نمازِ تراویح  کو ادا کرنے   کے بعد    اپنے اپنے گھروں کی راہ لینے والے مسلمانوں پر     منی ٹرک   چڑھا دیا۔

اس حملے میں1 شخص ہلاک جبکہ     10 افراد  زخمی ہو گئے  جن میں سے  بعض کی  حالت نازک  ہے۔

اس  واقع  کے حوالے سے  ایک  شخص  کو حراست میں   لے لیا گیا  ہے تو دو افراد  جائے وقوعہ سے فرار  ہو گئے ہیں۔

جبکہ   زیر حراست     شخص کی شناخت  کو آشکار نہیں کیا گیا۔

اس   غیر انسانی  حرکت کو  "ایک خوفناک  حادثہ " کہنے    والی    وزیر اعظم ٹریز امئے  نے زخمیوں کی  جلد از جلد صحتیابی کی    دعا کی ہے۔

ادھر   برطانیہ   مسلمان   کونسل نے اعلان  کیا ہے کہ نمازیوں  کو ہدف بنانے   والا  یہ حملہ  ایک دہشت گرد کاروائی ہے۔

عینی شاہدین نے دعوی کیا ہے کہ زیر حراست لیا جانے والا  شخص "میں  مسلمانوں کو مار ڈالوں گا"  کے نعرے لگا رہا تھا۔



متعللقہ خبریں