اسانج جنسی زیادتی کے الزامات سے بری الذمہ

وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کے خلاف جنسی حملے  کے الزامات سے متعلق سویڈن کے استغاثہ نے تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے

735552
اسانج جنسی زیادتی کے الزامات سے بری الذمہ

وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کے خلاف جنسی حملے  کے الزامات سے متعلق سویڈن کے استغاثہ نے تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

استغاثہ کے دفتر  نے آج  فیصلہ کیا کہ جولین آسانج کے خلاف مشتبہ جنسی زیادتی  کے الزامات کی تحقیقات روک دی جائیں۔

یاد رہے کہ وہ جنسی زیادتی کے الزامات کے سلسلے میں سویڈن کی پولیس کو مطلوب تھے اور اسی وجہ سے 45 سالہ جولین آسانج 2012 سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ آسانج زیادتی  کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں اور آج  سامنے آنے والے اعلان کے بعد اب اُنھیں اس بارے میں مزید تحقیقات کا سامنا نہیں ہے۔

امریکہ کا محکمہ خارجہ 2010 سے آسانج کے معاملے کی تفتیش کر رہا ہے  کیونکہ  وکی لیکس نے امریکی سلامتی سے متعلق خفیہ دستاویزات افشا کر دی تھیں۔



متعللقہ خبریں