جرمنی: صوبائی اسمبلی کے انتخابات، مرکل کی پارٹی فاتح

شمالی رین ویسٹفالیا میں منعقدہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں چانسلر اینگیلا مرکل کی کرسچئین ڈیموکریٹ یونین پارٹی فاتح رہی

732251
جرمنی: صوبائی اسمبلی کے انتخابات، مرکل کی پارٹی فاتح

جرمنی کے، آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے، صوبے شمالی رین ویسٹفالیا میں منعقدہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں چانسلر اینگیلا مرکل کی کرسچئین ڈیموکریٹ یونین پارٹی فاتح رہی ہے۔

جرمن ٹیلی ویژن کے نشر کردہ نتائج کی رو سے مرکل کی پارٹی نے سال 2012 کے انتخابات کے مقابلے میں 8 فیصد پوائنٹ کے اضافے سے  34.5  فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

صوبے میں حزب اقتدار پارٹی 5 سال قبل کے انتخابات کے مقابلے میں 8.5 فیصد پوائنٹ کی کمی سے 30.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 13 ملین ووٹروں کی شرکت سے شمالی رین ویسٹفالیا کے یہ انتخابات  24 ستمبر کو متوقع عام انتخابات سے قبل ایک تیاری کے انتخابات  کی حیثیت رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں