ترکی یورپ کا ساجھے دار اور سڑٹیجیک اتحادی ہے، یورپی یونین

ہم ترکی سے مذاکرات  کرنے اور   معاملات  پر بحث  کرنے  کے لیے   تیار ہیں، وزیر خارجہ مالٹا

730761
ترکی یورپ کا ساجھے دار اور سڑٹیجیک اتحادی ہے، یورپی یونین

یورپی  یونین  کے موجودہ صدر  ملک مالٹا کے وزیر خارجہ جیورج ویلا  کا کہنا ہے کہ   ترکی یورپی یونین   ایک سٹریٹیجک حصہ دار ہے۔

ویلا نے  اناطولیہ  ایجنسی  کو  بیان  دیتے   ہوئے کہا ہے کہ  یورپی یونین  کے ساتھ تعلقات  کے مستقبل  کے حوالے سے   ترک عوام اور حکام    فیصلہ کرنے کے  مجاز ہیں،    اس معاملے کو اس   دریچے سے دیکھنا ترکی کی  حاکمیت اور آزادی  کے احترام کا تقاضا ہے۔

28 اپریل کو  مالٹا میں منعقد  ہونے والے اور وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو  کے شرکت کرنے  والے اجلاس میں  یورپی یونین    کے ترکی کے ساتھ   رابطے   کے چینلز کو  کھلا رکھنے کی خواہش   پر مبنی پیغام   دینے کاذکر کرنے والے  ویلا نے  اس بات پر زور دیا کہ    اس حوالے سے ہم ترکی سے مذاکرات  کرنے اور   معاملات  پر بحث  کرنے  کے لیے   تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یورپی یونین اور ترکی کے  مابین  مضبوط   تعلقات  قائم ہیں،  ترکی  یورپ کا سڑٹیجیک   سانجھے دار ہے لہذا ہمیں باہمی مسائل  کو سفارتی  طریقوں سے حل  کرنا چاہیے۔"

 



متعللقہ خبریں