فرانس، لے پین کا پارٹی کی قیادت سے علیحدگی کا فیصلہ

لے پین نے فرانس  ٹو ٹیلی ویژن   چینل   سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ  "انہوں نے قومی محاذ کی قیادت سے     مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔"

719733
فرانس، لے پین کا پارٹی کی قیادت سے علیحدگی کا فیصلہ

فرانس  میں  منعقدہ  صدارتی انتخابات  میں   دوسرے  مرحلے   کے لیے  کوالیفائی کرنے والی  میرن  لے  پین  نے اعلان کیا  ہے کہ انہوں نے   قومی محاذ   پارٹی  کی صدارت  سے  علیحدگی    اختیار  کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔

لے پین نے فرانس  ٹو ٹیلی ویژن   چینل   سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ  "انہوں نے قومی محاذ کی قیادت سے     مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔"

پہلے مرحلے  میں 24 فیصد ووٹ  حاصل کرنے والے  امینول  ماکرون کے بعد  21٫3 فیصد  ووٹوں کے  ساتھ دوسرے نمبر پر  رہنے والی لے پین  کا کہنا  تھا کہ اب کہ بعد وہ   پارٹی   کے منشور سے   بالا تر ہوں گی۔

لے پین نے جنوری     2011 میں  اپنی پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی اور سن 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں  68 لاکھ  ووٹ حاصل کرتے ہوئے   اپنی  طاقت کا مظاہرہ کیا تھا ،  اب  صدارتی انتخابات میں  انہیں 76 لاکھ  ووٹ  پڑے  ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ لے پین استعفی کے    ذریعے مختلف سیاسی  حلقوں  کے ووٹ حاصل کرنے    کی کوشش میں ہیں۔

متعللقہ خبریں