اسکاٹ لینڈ بھی برطانیہ سے آزادی کےلیے پرتولنے لگا،دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمان نے برطانیہ سے علیحدگی کے موضوع پر ایک اور ریفرنڈم کرانے کی خاطر لندن حکومت سے مشاورت کی اجازت دے دی ہے

701205
اسکاٹ لینڈ بھی برطانیہ سے آزادی کےلیے پرتولنے لگا،دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمان نے برطانیہ سے علیحدگی کے موضوع پر ایک اور ریفرنڈم کرانے کی خاطر لندن حکومت سے مشاورت کی اجازت دے دی ہے۔

 اسکاٹ لینڈ کی 129 رکنی پارلیمان میں ہونے والی رائے شماری میں 69 ارکان نے فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن کے اس منصوبے کی حمایت کی جبکہ 59 نے اس کی مخالفت کی۔

اگرچہ اسکاٹش عوام سدن 2014 میں کرائے گئے ایک ایسے ہی ریفرنڈم کو مسترد کر چکے ہیں تاہم اسٹرجن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے نتیجے میں اب اسکاٹش عوام کی رائے بدل چکی ہے اس لیے اس حوالے سے ایک اور ریفرنڈم ضروری ہو چکا ہے۔



متعللقہ خبریں