یورپی ممالک ترکی کی مزید آزادی سے بے چین ہیں، وزیر خارجہ

جب ہم   فسطائی  کہتے ہیں تو   پھر یہ  برہم ہو جاتے ہیں،  فاشسٹ منتظمین نے  بھی ان جیسے اقدامات نہیں  کیے  تھے

698530
یورپی ممالک ترکی کی مزید آزادی سے بے چین ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو نے  سوئٹزرلینڈ کے سرکاری   دورے  کے دوران  اس کے دارالحکومت برن میں یورپی  مملکتو ں کے مؤقف پر نکتہ چینی کی۔

چاوش  اولو  کا کہنا تھا کہ یہ لوگ    اب ترکی کے کہیں زیادہ  خود مختار  ہونے سے   نا خوش ہیں، یہ   اس چیز کو قبول کرنے سے   قاصر ہیں،   لیکن   ان کو  ایک نہ ایک دن  اس چیز کو ماننا ہی ہوگا، اس کا کوئی دوسرا متبادل نہیں     ہوسکتا۔

متحدہ امریکہ  میں دہشت گرد تنظیم  داعش  کے خلاف جدوجہد   اجلاس  میں شرکت کرنے والے  وزیر خارجہ   نے  بعد  میں  سویٹزرلینڈ کا دورہ کیا۔

جہاں پر ان کی ملاقات  سوئس ہم منصب سے ہوئی ،  ملاقات میں   دو طرفہ تعلقات، علاقائی معاملات سمیت   مسئلہ شام   پر غور کیے جانے  کی وضاحت کرنے والے چاوش اولو نے  بتایا کہ  اس دوران   یورپ  میں ہونے والے پیش رفت اور ترکی۔ یورپ  تعلقات  کا جائزہ   لینے کا    بھی موقع ملا۔

کل شام    جناب چاوش اولو نے  ترک شہری   تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات  کی،  سفیر ترکی کی رہائش گاہ پر  منعقدہ اجلاس میں    وزیر ِ خارجہ  نے  حالیہ ایام میں ترک سیاستدانوں کے  سامنے   کھڑی کردہ رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "سوئس شہر زیورخ میں  چھوٹے موٹے واقعات    رونما ہوئے ہیں  تا ہم ، ہم نے  سوئس وزیر خارجہ  نے اس سلسلے میں ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا تھا جس دوران انہوں نے   مناسب وقت پر  اس ملاقات  کا عندیہ    دیا  تھا۔

انہوں  نے ولندیزی سیاستدانوں کی جانب سے ترک وزراء کے اجلاس کو منسوخ    کیے جانے پر  نکتہ  چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم   فسطائی  کہتے ہیں تو   پھر یہ  برہم ہو جاتے ہیں،  فاشسٹ منتظمین نے  بھی ان جیسے اقدامات نہیں  کیے  تھے۔



متعللقہ خبریں