جنوبی یورپ ہمارا پیسہ خواتین اور عیاشی پر خرچ کر رہا ہے:ڈیسل بلوم

یورو زون  کے صدر اور ہالینڈ کے وزیر خزانہ  یارون  ڈیسل بلوم  نےجرمن  جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ  جنوبی یورپی ممالک ہمارا پیسہ شراب نوشی اور خواتین پر خرچ کر رہے ہیں

697382
جنوبی یورپ ہمارا پیسہ خواتین اور عیاشی پر خرچ کر رہا ہے:ڈیسل بلوم

یورو زون  کے صدر اور ہالینڈ کے وزیر خزانہ  یارون  ڈیسل بلوم  نے یونین کے  جنوبی رکن ممالک     کے بارے میں نازیبا   الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

 ولندیزی وزیر خزانہ  نے ایک جرمن  جریدے کو دیئے گئے انٹرویو  میں  کہا کہ  جنوبی یورپی ممالک   ہمارا پیسہ شراب نوشی اور خواتین پر خرچ کر رہے ہیں۔

  ان الفاظ  پر    اٹلی، اسپین،یونان اور پرتگال نے  سخت اعتراض  کیا ہے۔

 پرتگالی  وزیراعظم  انتونیو کوستا نے  ڈیسل بلوم سے استعفی کا مطالبہ  کیا ہے جبکہ  اٹلی کے یورپی پارلیمانی  اسپیکر   انتونیو تایانی نے   ڈیسل بلوم کے الفاظ کی سخت الفاظ میں  مذمت کی  ۔

 اس کے جواب میں  ڈچ وزیر خزانہ نے  کہا کہ میرے الفاظ کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے   اور میں نے ایسا  کچھ نہیں کہا   جس کےلیے مجھے مستعفی ہونا پڑے۔

 



متعللقہ خبریں