لندن میں ولندیزی پارٹیوں کی انتخابی ریلی کا چرچا منظر عام پر

بتایا گیا ہے کہ  ولندیزی حکام نے   دو دن بعد ہونے والے عام انتخابات سے قبل  16 جنوری کو لندن میں ایک بڑی انتخابی ریلی کا انعقاد کیا تھا جس میں 3 سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی تھی

690323
لندن میں ولندیزی پارٹیوں کی انتخابی ریلی کا چرچا منظر عام پر

  ترکی میں  16 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم کےلیے  ترک رہنماوں  پر اپنے دروازے بند کرنے والا ملک برطانیہ میں  اپنی  انتخابی  مہم  جاری رکھ رہا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  ولندیزی حکام نے   دو دن بعد ہونے والے  عام انتخابات سے قبل  لندن  میں  ایک بڑی انتخابی ریلی کا انعقاد کیا  تھا ۔

 اس ریلی کا انعقاد 16 جنوری  کو ولندیزی سفیر کی رہائش گاہ   پر ہوا تھا جس میں  بنیاد پرست لیڈر خیئرٹ ولڈرز  کے علاوہ  تین دیگر سیاسی  جماعتوں  کے نمائندوں نے  شرکت کی تھی ۔

 اس ریلی سے متعلق  سفارت خانے نے اپنے فیس بک   صفحے     پر بھی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

اس واقعے کے منظر عام پر آنے سے سوال اٹھتا ہے   کہ  آیا حکومت ہالینڈ نے    ترک وزرا کو  کس ایما ٫ پر  ملک میں انتخابی جلسوں کے انعقاد کی اجازت نہیں  دی ۔

 



متعللقہ خبریں