جنیوا، شام مذکرات کی تازہ پیش رفت

مخالفین اور ملکی انتظامیہ کے وفود کی اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شام دی مستورا سے ملاقاتیں جاری ہیں جن میں طرفین اپنے اپنے مطالبات پیش کر رہے ہیں

683746
جنیوا، شام مذکرات کی تازہ پیش رفت

سوئس  شہر  جنیوا  میں جاری  شام مذاکرات  کے   چوتھے مرحلے میں  مخالفین   نے امریکہ اور  روس  سمیت  عالمی برادری کو سیاسی  عبوری دور    میں  سرعت  لانے  کے لیے  مزید  تعاون  و حمایت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے  نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفن دی مستورا  نے مخالفین اور ملکی انتظامیہ کے  وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد   مخالفین کے نام پر    پریس  برفینگ دینے والے ناصر الحریری      کا کہنا تھا کہ  مستورا  کے ساتھ  سیاسی عبوری   دور    کو  مرکز ِ  بحث  بناتے ہوئے  اس موضوع پر تفصیلاً  بات چیت کی  گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہمارا ہدف ایک پر استحکام اور با حفاظت شام کا قیام ہے۔"

سلسلہ مذاکرات  کے محض اقوام متحدہ  کی نگرانی میں  جاری نہ   سکھ سکنے پر بھی زور دینے والے   ناصر الحریری    نے بتایا کہ عالمی برادری  کو   شام  کے حل کے لیے   مزید تعاون فراہم کرنا  چاہیے۔

ملکی انتظامیہ کے وفد کے  چیئر مین  بشار  جعفری  نے حکومتی و مخالفین  کے وفود کے درمیان    براہ راست مذاکرات کے احتمال  کے حوالے سے      کہا ہے کہ  یہ معاملہ مخالفین کے یکجا ہونے کے بعد    ہی زیر بحث  آسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ   مستورا کے ساتھ مذاکرات میں سیاسی  عبوری    دور،  نئے آئین اور انتخابات  کے معاملات سمیت  دہشت گردی کے معاملات پر بھی بیک وقت غور کرنے کیے  جانے کی خواہش  کو زیر لب لایا  گیا ہے۔



متعللقہ خبریں