ٹرمپ سے سلووینیا میں ملاقات ہو سکتی ہے، روسی صدر

روس۔ امریکہ تعلقات  گزشتہ   5 برسوں سے   بگڑنے  کے ماحول میں  ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام   کے مفاد  کے مطابق   ان میں  بحالی لازمی ہے

670227
ٹرمپ سے سلووینیا میں ملاقات ہو سکتی ہے، روسی صدر

روسی صدر ولا دیمر پوتن  کا کہنا ہے کہ  وہ امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ سے  سلووینیا کے دارالحکومت  لبلیانا  میں  ملاقات کر سکتے ہیں۔

ماسکو میں سلووینین صدر بورت پوہر سے  ملاقات  کے بعد   مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے پوتن کا کہنا تھا  روس۔ امریکہ تعلقات  گزشتہ   5 برسوں سے   بگڑنے  کے ماحول میں  ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام   کے مفاد  کے مطابق   ان میں  بحالی لازمی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں   دو طرفہ تعلقات  میں  بہتری  آنے کی امید کا اظہار کرنے والے پوتن نے   اس امر پر زور دیا ہے کہ   یہ چیز نہ  صرف  ہم   سے بلکہ  واشنگٹن سے بھی تعلق  رکھتی ہے۔

انہوں نے   ایک سوال کہ آیا کہ آپ  ٹرمپ کے ساتھ سلووینیا میں  ملاقات کر سکتے ہیں     کے جواب میں کہا کہ  اس طرح کی   کوئی ملاقات   کا معاملہ ایجنڈے میں آیا تو مجھے   یہاں پر   اس کو  عمل پذیر  دینے میں کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن اس کا دارو مدار کئی ایک شرائط پر مبنی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں