بدعنوانی قانون ہمیں قبول نہیں ،حکومت گھرجائے: رومانیہ میں عوامی مظاہرے

رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ  سمیت کئی شہروں میں مظاہرے چھٹے روز بھی جاری  رہے ، دارالحکومت میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج کرتےہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے

665845
بدعنوانی قانون ہمیں قبول نہیں ،حکومت گھرجائے: رومانیہ میں عوامی مظاہرے

رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ  سمیت کئی شہروں میں مظاہرے چھٹے روز بھی جاری  رہے ۔ دارالحکومت بخارسٹ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج کیا۔

 مظاہرین نے بدعنوانی  سے متعلق متنازعہ قانون متعارف کرانے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

 اس نئے قانون کے تحت 50 لاکھ روپے سے کم کی  بدعنوانی  پر سزا نہیں تھی۔

 واضح رہے کہ  رومانیہ کی حکومت نے عوامی مظاہروں کے بعد کرپشن سے متعلق متنازعہ قانون منسوخ کر دیا تھا۔ 



متعللقہ خبریں