ہمیں اپنے غیرذمہ دارانہ رویئے کا احساس ہے: یورپی کونسل

یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک  نے کہا کہ شام مے معاملے میں ہماری سفارتی حیثیت نہ ہونےکے برابر ہے مگر ہم واقف ہیں کہ شام  پر کس کا کتنا رعب چلتا ہے اور اس رعب و دبدبے کی دھاک انسانی امداد سے نہیں بلکہ اسلحے کی گھن گرج  سے بٹھائی جاتی ہے

631589
ہمیں اپنے غیرذمہ دارانہ رویئے کا احساس ہے: یورپی کونسل

 یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک  نے  شام کی صورت حال پر یورپ  کے غیر ذمہ دارانہ رویئے  کا اعتراف کیا ہے۔

 برسلز مین  یورپی سربراہی اجلاس کے  اختتام پر   جاری  اعلامیئے  میں   شامی حکومت  اور اس کے اتحادیوں بالخصوص ایران اور روس کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ۔

 یورپی  رہنماوں نے شامی انتظامیہ  سے    بھی   مطالبہ کیا کہ وہ  حلب  کی عوام   کے انخلا٫ کو اقوام متحدہ   کی زیر نگرانی علاقوں تک ممکن بنانے میں  اپنا کردار ادا کرے  اور امداد کی  ترسیل  میں  تعاون کرے۔

 ایک اخباری کانفرنس کے  دوران  یورپی یونین   کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے  کہا کہ  شام میں  جھڑپوں کو طاقت کے زور پر روکنا   ممکن نہیں  ۔یورپی یونین اس تنازعے    کے حل کے لیے اپنی استعداد  سے واقف ہے  لہذا ہم پر الزام تراشیاں بند کی جائیں ۔

 ٹسک  نے اعتراف کیا کہ  ہماری  اس معاملے میں سفارتی حیثیت نہ ہونےکے برابر ہے  مگر ہم یہ  بھی  جانتے ہیں  کہ شام  پر کس کا کتنا رعب چلتا ہے ، اور  اس رعب و دبدبے کی دھاک   انسانی امداد سے نہیں بلکہ اسلحے کی گھن گرج  سے بٹھائی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں