اٹلی کا وسطی علاقہ یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

وسطی اٹلی میں گزشتہ شام یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچا

597867
اٹلی کا وسطی علاقہ یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

وسطی اٹلی میں گزشتہ شام زلزلے  کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

 دارالحکومت روم سے 200 کلومیٹر  شمال مشرق میں  واقع ماکیراتا شہر میں   مقامی وقت کے مطابق  شام 7 بج کر دس منٹ پر 5٫4 شدت کا زلزلہ آیا  جس کا مرکز 9 کلومیٹر زیر زمین تھا ۔

 علاقے میں وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے  رہے جسکے دو گھنٹے بعد 5٫9 شدت کا  زلزلہ آیا  جس کے نتیجے میں  علاقے کی تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

 اس زلزلے  کے جھٹکے   روم اور  اس کےمضافاتی  علاقوں میں    بھی محسوس  کیے گئے جس سے عوام میں کوف و ہراس پھیل گیا ۔



متعللقہ خبریں