فرانس میں ورکنگ کنڈیشنز کیخلاف پولیس کے مظاہرے

فرانس میں دس روز سے ورکنگ کنڈیشنز   کیخلاف احتجاج کرنے والے پولیس اہلکاروں کی شرائط کو حکومت نے قبول کر لیا ہے ۔

598237
فرانس میں ورکنگ کنڈیشنز کیخلاف پولیس کے مظاہرے

فرانس میں دس روز سے ورکنگ کنڈیشنز   کیخلاف احتجاج کرنے والے پولیس اہلکاروں کی شرائط کو حکومت نے قبول کر لیا ہے ۔

پیرس میں کل رات بھی پولیس کے 900 اہلکاروں نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنےاحتجاج کیا  اور ورکنگ کنڈیشنز    کیخلاف نعرے لگائے ۔صدر اولاند نے قصر ایلسی میں پولیس یونینیز  کے نمائندوں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور پولیس کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری  کرنے کا وعدہ کیا ۔

صدر اولاند  کی  پولیس یونینیز  کے نمائندوں کیساتھ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ بر نارڈ نے  کہا کہ پولیس کی تعداد کو بڑھایا جائے گا اور پولیس کے سازو سامان کو جدید بنایا جائے گا۔پولیس کی ضروریات کے لیے 250 میلین یورو مختص کیے جائیں گے ۔آئندہ برس 4600 پولیس کے اہلکاروں کی بھرتی کی جائے  گی ۔5500 عدد نئے ہتھیار  اور 21700 بلٹ پروف جیکٹیں خریدی جائیں گی ۔انھوں نے پولیس  کے  مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں  سر گرمیاں شروع کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔



متعللقہ خبریں