بیلجئیم: حملہ آور نے خنجر سے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا

حملہ آور کی تاحال شناخت نہیں ہوئی تاہم دو شواہد اس حملے کے دہشت گردی کا حملہ ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شارلی مشعل

546614
بیلجئیم: حملہ آور نے خنجر سے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا

بیلجئیم کے شہر شارلیروئی میں خنجر سے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے حملہ آور پر فائرنگ کر کے قابو پایا گیا۔

حملہ آور کو زخمی حالت میں ہسپتال  پہنچایا  گیا جہاں وہ  ہلاک ہو گیا ہے۔

شارلیروئی پولیس چوکی کے ترجمان ڈیوڈ کوئیناکس کے مطابق تھانے   کےقریب حملہ آور نے اپنے بیگ سے خنجر نکال کر دو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا   جبکہ تیسرے پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے حملہ آور پر قابو پایا۔

بیلجئیم کے وزیر اعظم شارلی مشعل نے کہا ہے کہ حملہ آور کی تاحال شناخت نہیں ہوئی تاہم دو شواہد اس حملے کے دہشت گردی کا حملہ ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

فرانس میں اپنے تعطیلات کو منسوخ کر کے ملک واپس لوٹنے کے بعد مشعل نے قومی سلامتی کونسل کے کل متوقع ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم وزیر داخلہ جان جامبون نے  کہا ہے کہ اس مرحلے پر حملے کے سبب کے بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات موجود نہیں ہیں اور نہ ہی ہم یہ جانتے ہیں کہ حملہ  آور کے اس اقدام  میں وہ تنہا تھا یا نہیں۔

حملے کے بعد شہر میں سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں