یورپی یونین  اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے نئی بھرتی کر رہی ہے

یورپی پارلیمنٹ نے یونین کی سکیورٹی کے لئے ایک ہزار 500 نئے بارڈر گارڈوں کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

525142
یورپی یونین  اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے نئی بھرتی کر رہی ہے

یورپی یونین  اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے نئی تدابیر اختیار کر رہی ہے۔

یورپی پارلیمنٹ نے یونین کی سکیورٹی کے لئے ایک ہزار 500 نئے بارڈر گارڈوں کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

توقع ہے کہ یہ نئی بھرتی وارسا کی فرانٹیکس  یونین میں اضافی فورس  کی شکل میں داخل ہو گی اور ماہِ ستمبر میں تیاری  کے عمل کو شروع کر  کے ماہِ نومبر میں مکمل طور پر فعال شکل میں فرائض کا آغاز کر دے  گی۔

نئے سکیورٹی گارڈوں کی بھرتی کے فیصلے کو   پارلیمنٹ میں 483 مثبت ووٹوں  کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کو خاص طور پر یونان اور اٹلی  جیسے  مہاجرین کی کثیر تعداد کو قبول کرنے والے ممالک کی سرحدوں کی سکیورٹی میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

یورپی یونین  کے رکن  ممالک اپنی سرحدوں کی سکیورٹی کو جاری رکھیں گے تاہم ضرورت پڑنے پر مذکورہ ایک ہزار  500 افراد پر مشتمل اسپیشل یونٹ سے فوری امداد طلب کر سکیں گے۔



متعللقہ خبریں