سربیا:شکی مزاج شخص اپنی بیوی سمیت پانچ افراد ہلاک کر بیٹھا

سربیا میں ایک کیفے پر مسلح شخص نے فائرنگ کرتےہوئے   5 افراد  کو شک کی بنیاد پر ہلاک اور 20 سے زائد کو زخمی کر دیا

522728
سربیا:شکی مزاج شخص اپنی بیوی سمیت پانچ افراد ہلاک کر بیٹھا

سربیا میں ایک کیفے پر مسلح شخص نے فائرنگ کرتےہوئے   5 افراد  کو ہلاک  اور 20 سے زائد کو زخمی کر دیا ۔

 یہ واقعہ گزشتہ رات بلغراد  سے 50 کلومیٹر دور  ایک قصبے میں پیش آیا  جہاں  ایک شخص،  اپنی بیوی  کو  کچھ دوستوں کے  ساتھ ایک  کیفے میں  خوش گپیوں میں  مصروف دیکھ کر  حواس باختہ ہوگیا ۔

 بعد ازاں  یہ شخص طیش میں  اپنے گھر سے بندوق اٹھا لایا اور بیوی اور اس کے ساتھ  ایک دیگر خاتون  کو ہلاک کرنےکے بعد اندھا دھند فائرنگ  کرنے  لگ گیا ۔

 سرب وزیر  داخلہ NEBOSHA STEFANOVI نے بتایا ہے کہ کیفے سے  فرار ہونے کی   کوشش میں  مصروف اس شخص کو ملازمین نے   پکڑ لیا  اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ    مذکورہ شخص    نے یہ   اقدام قتل   شک کی بنیاد پر  کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں